شرینگل،تنظیم اساتذہ دیر بالا کے انتخابات مکمل

منگل 14 نومبر 2017


شرینگل(نمائندہ مانند)شرینگل،تنظیم اساتذہ دیر بالا کے انتخابات مکمل،بختیار زمین صدر،تاج الدین سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کی مطابق تنظیم اساتذہ دیر بالا کا اجلاس ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال دیر میں منعقد ہوا۔جس میں آئندہ سال کیلئے ضلعی کابینہ کا انتخاب عمل میں لا یا گیا۔انتخابات میں بختیار زمین خان کثرت رائے سے ایک بار پھر تنظیم اساتذہ دیر بالا کا صدر منتخب ہوا۔وائس پریزیڈنٹ علی بہادر،سیکر ٹری تاج الدین،جائنٹ سیکر ٹری عمر رحیم،فنانس سیکر ٹری بخت زمین خان اور پریس سیکرٹری اکرام اللہ منتخب ہو گئے۔حلف برداری کے بعد نئے صدر بختیار زمین خان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ سال اساتذہ کی خدمت تمام ساتھیوں کی تعاؤن سے ایک نئے جذبہ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔اس سال یتما ما فنڈ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دین اسلام کے سر بلندی کیلئے اپنے تمام صلا حیتوں کو بروئے کار لا نا ہو گا۔انہوں نے اساتذہ کو اپنے فرائض کو پوری خدا خوفی سے انجام دینے کی بھی تاکید کی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan