شوگر کے عالمی دن پرسوات میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

منگل 14 نومبر 2017


مینگورہ( ) شوگر کے عالمی دن کے موقع پرسوات میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، شرکاء نے کیمریج ہسپتال سیدو شریف کے ڈاکٹر سیف اللہ کی قیادت میں سیدو شریف سے سوات پریس کلب تک واک کیا ، واک کے اختتام پر ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ شوگر ایک خطرناک بیماری ہے جو روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تقریباً80فیصد عوام اس مرض میں مبتلا ہیں ، تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس بارے میں معلومات حاصل نہیں ،لہٰذا ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شوگر کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کرے تاکہ عوام اس مرض سے بچنے کیلئے اختیاطی تدابیر سے آگاہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ شوگر میٹھاکھاناکھانے سے نہیں لگتا بلکہ ناقص خوراک ، ورزش نہ کرنے اور ناقص ادویات کے استعمال کے باعث لگتا ہے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام شوگر سے بچنے کیلئے روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کریں اور ناقص خوارک سے پرہیز کریں،اس کے ساتھ ساتھ روزانہ تقریباً تین لیٹر پانی پیا کریں اور فاسٹ فوڈ کے استعمال سے گریز کرنے سمیت وقتاً فوقتاً ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں ۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan