محدود وسائل و سہولیات کے باوجود امن وامان قائم کرئنگے،کمشنر ملاکنڈ

منگل 14 نومبر 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ محدود وسائل و سہولیات کے باوجود امن وامان کے قیام شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملاکنڈ لیویز فورس کا کردار مثالی ہے انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہے صوبائی حکومت کے35نکاتی اصلاحاتی پروگرام کے تحت بٹ خیلہ میں ڈویژن کے پہلے عوامی سہولت سنٹرکے قیام سے شہریوں کے مسائل کم ہونگے اس کے علاوہ کمشنر نے 75کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعمیراتی کام مارچ تک مکمل کرنے بھی ہدایت کی ہے کمشنر کا عہدہ سنبھال کے بعد ڈویژن کے اضلاع کے پہلے دورہ ملاکنڈ میں انھوں نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کنٹینر میں قائم پہلے عوالی سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈی سی سلمان لودھی اے ڈی سی نعیم خان نے انھیں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ڈومیسائیل ڈرائیونگ وغیرہ کی جلد و آسان فراہمی بارے بریفنگ دی کمشنر ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپگریڈیشن پر جاری کام کا معائنہ کیا ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر سید حاکم شاہ نے انھیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل ایم ایس ڈاکٹر وحید اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج خالد بھی اس موقع پر موجود تھے کمشنر نے محکمہ مواصلات اور کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت مارچ2018ء تک تعمیراتی کام مکمل کریں جبکہ معیار و مقدار میں کو ئی کوتاہی روا نہ رکھیں ملاکنڈ لیویز لائن میں ترقی پانے والے 117اہلکاروں کو بیجز لگانے کی پروقار تقریب میں کمشنر چیئرمین ڈیڈک سید محمد علی شاہ ایم این اے جنید اکبر تحصیل ناظم عبدالر شید بھٹوکے علاوہ ڈی سی سلمان لودھی اے ڈی سی محمد نعیم خان اے سیزخرم پرویز عارف خان اے اے سی سی سیدرضا علی شانے ترقی پانے والے نائب صوبیداران عبدالوہاب فریداللہ تاج مالک اور نیک زمین کو صوبیدار اور دیگر اہلکاروں ان کے عہدوں کے بیج لگائیں تقریب کے مہمان خصو صی کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ دوسری فورسیز کے مقابلے مین لیویز نے بھی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں انھوں نے اہلکاروں سے کہا کہ وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنی صلا حتیں ظالموں اور سرکشوں کی سر کو بی کیلئے استعمال کریں انھوں نے کہاکہ لیویز کی کارکردگی کی بہتری کیلئے مراعات کا پر کشش پیکج لایا جارہا ہے ڈی سی نے تقریب سے خطاب اپنے میں کہاکہ لیویز فورس میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے تین سال رکی پروموشن دینے اور خالی پوسٹوں پر میرٹ کے تحت بھرتی سے فورس کا مورال بلند ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے منسلک کیا جارہا ہے چیئرمین ڈیڈک نے بھی تقریب سے خطاب کیادریں اثنا کمشنر ملاکنڈ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہاکہ چیف سیکر ٹری کے35نکاتی اور پبلک کے ریلیف اور سروسزڈیلیوری کا انقلابی پروگرام ہے جس کے پہلے مر حلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اور سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام ہے اس کے علاوہ انتظامی بہتری کیلئے میونسپل وسوشل سروسز پرائس کنٹرول کے علاوہ منشیات و جرائم کا خاتمہ وغیرہ بھی ان نکات کا حصہ ہے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan