فلائی اوورسروس روڈ کی تعمیر اور تاخیری حربوں پر شدیدغم و غصے کا اظہار

منگل 14 نومبر 2017


تخت بھائی( احمد زادہ مہمند) تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ نے فلائی اوور سروس روڈ کی عدم تعمیر اور تاخیری حربوں پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے صدر الحاج سردراز خان، نائب صدر امداد اللہ ، جنرل سیکرٹری افضال احمد ، پریس سیکرٹری فضل منان ،سپورٹس سیکرٹری احسن اقبال اور دیگر نے کہا کہ اس سے قبل فلائی اوور منصوبے نے علاقے کے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات سے دوچار کیا تھا جبکہ فلائی اوور کی تکمیل کے بعد شہر کے اندر دونوں اطراف سروس روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت این ایچ اے نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ ایک طرف فلائی اوور کی ناقص تعمیر کے باعث تمام ٹریفک پل پر رواں دواں ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے جبکہ سروس روڈ کی خراب حالت کے باعث گاڑیوں کا یہاں سے گزرنا انتہائی دشوار صورتحال اختیار کر لیتا ہے، انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور این ایچ اے حکام سے فوری طور پر سروس روڈ کی تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں علاقے کی سیاسی جماعتوں اور بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ اجلاس بلا کر فیصلہ کن احتجاج کی دھمکی دی ہے، 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan