عمارتیں ترقی کا نام نہیں,عمران خان کی ہمشیرہ

بدھ 10 جنوری 2018


مردان(فقیر حسین ہوتی ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ اورنمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کی چیئرپرسن علیمہ خان نے کہاہے کہ عمارتیں ترقی کا نام نہیں تعلیم ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہے جس طرح شوکت خاتم میں کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کیا جارہا ہے اسی طرح نمل نالج آف سٹی میں ناخواندگی کے کینسر کا علاج کررہے ہیں تاکہ ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے وہ یہاں نمل یونیورسٹی کے فنڈ رائزنگ تقریب سے خطاب کررہی تھیں تقریب سے جامعہ عبدالولی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشیدخان ، ڈسٹرکٹ ممبران عبدالستار اور ڈاکٹر شیربہادر نے بھی خطاب کیا اراکین اسمبلی علی محمد خا ن ،مجاہدخان اور زاہددرانی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار اورسول سوسائٹی کے درجنوں افراد نے بھی شرکت کی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ گذشتہ ساڑھے چارسالوں میں اس قسم کی تقاریب سے اس لئے گریز کیاگیا تاکہ کوئی نہ کہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا سہارا لیاجارہاہے علیمہ خان نے کہاکہ نمل کالج گذشتہ نو سال سے عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کی ترویج کے لئے کوشاں ہے ان کاکہناتھانمل میں داخلہ کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں میرٹ پر داخلہ ہورہے ہیں اور ہم ملک بھر سے قابل بچوں اور بچیوں کوقابلیت کی بنیاد پر خود کالج لارہے ہیں ان کا مزید کہناتھاکہ قومی ہیرو عمران خان کا ایک خواب شوکت خاتم میموریل ہسپتال تھا اور دوسرا خواب نمل یونیورسٹی تھا اور یہ دونوں خواب عملی تعبیر سے ہم کنار ہوچکے ہیں اس موقع پر سو کے لگ بھگ ممبر شپ حاصل کرنے والے شخصیات میں کارڈ بھی تقسیم کئے گئے قبل ازیں علیمہ خان کی تقریب پہنچے پر سکاؤٹ کے چاک وچوبند دستے نے اسے سلامی پیش کی اوران پر گل پاشی کی گئی کبوتر بھی چھوڑے گئے اورپھولوں کے گلدستے بھی دیئے گئے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan