بٹ خیلہ،ایڈز کنٹرول کے زیر اہتمامہسپتال میں سیمینار اور آگاہی واک

بدھ 06 دسمبر 2017


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ )ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے صو بائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے علاوہ پیرامیڈیکس اورہیلتھ سٹاف نے کثیر تعداد میں شر کت کی ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل ایم ایس ڈاکٹر وحیدگل میڈیکل و چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر منیر اور ڈاکٹر سعید کے علاوہ فیملی کیئر سنٹر کی انچارج کلینکل سائیکا لوجسٹ قد سیہ ظہیر اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس نے اس موقع پرخطاب کیا جبکہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج خالد نے سیمینار کے بہترین انتظامات کئے سیمینار سے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو اور ٹی بی کی طر ح ایڈز کا مرض بھی بحیثیت قوم ہمارا مشترکہ دشمن ہے تاہم علاج و احتیاط کے ذریعے نہ صرف اس کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ اچھٹکارا بھی پایا جا سکتا ہے انھوں نے کہاکہ جنسی بے راہروی کے علاوہ اس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑی وجہ غیر محفوظ انتقال خون اور گلی محلوں کے عطائی ڈاکٹر ہیں جبکہ پاکستان اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژن میں ایڈز کے مریض میں مسلسل اضا فے کی اصل وجہ بھی یہی ہے انھوں نے کہاکہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ افراد سے ایڈز پروگرام کے سلوگن ریڈ رین کے مطابق یکجہتی محبت اور تعاون کریں نہ کہ اسکے مریض کوباعث شرم سمجھے شرکا نے آخر میں ایڈز کے علاج واحتیاط کے حوالے سے واک بھی اہتمام کیا جس کی قیادت ڈی ایچ او نے کی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan