باجوڑ، فاٹا یوتھ جرگہ کی تقریب حلف برداری

بدھ 10 جنوری 2018


باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، فاٹا یوتھ جرگہ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا 
یوتھ جرگہ کی حلف برداری کی تقریب ایم این اے شہاب الدین خان کی زیر صدارت انجام پائی۔ شہاب الدین خان نے کابینہ سے حلف لیا جبکہ فاٹا یوتھ جرگہ کے مرکزی ایگزیکٹیو ارکان نظام الدین خان، نثار باز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔بعد ازاں فاٹا یوتھ جرگہ نے باجوڑ میں اپنی ذیلی تنظیم باجوڑ فاٹا یوتھ جرگہ کے اراکین سمیت ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم این اے کہا کہ کوئی ایسی قوت نہیں ہے جو فاٹا اصلاحات میں روکاؤٹ بن جائے۔ اس موقع پر فاٹا یوتھ جرگہ کے مرکزی رکن نظام الدین خان نے کہا کہ کچھ مفاد پرست افراد فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہیں ہم ان کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔فاٹا تھ جرگہ باجوڑ کے چیئرمین جاوید تندر منتخب کیے گئے جبکہ دیگر اراکین میں فضل سبحان، شوکت اللہ، خائستہ رحمٰن، طلحہ، سجاد احمد جان، لعل زمان ثنا اللہ، اور نعمان منتخب کرلیے گئے۔ جبکہ سوشل میڈیا کوارڈینٹر سجاد احمد جان اور عبید منتخب کیے گئے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan