بٹ خیلہ ، ملاکنڈ ایکسپریس وے کے متاثرین تاحال بے پرسان

بدھ 06 دسمبر 2017


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ) صو بائی حکومت کے میگا پراجیکٹ ملاکنڈ ایکسپریس وے کے سینکڑوں متاثرین قومی جر گہ علی خیل آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے قائدین ضلعی نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسفز ئی اور تحصیل کونسلر جمال حسین خان نے خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے زمینوں کے مقررہ ریٹ مسترد کر دیئے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے کردار کی بھی مذمت کی ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ اپنی آبائی زرعی زمینوں باغات وغیرہ جوکہ غریب عوام کے کل اثاثے ہیں کی جائز مناسب اور مارکیٹ ریٹ پر قیمتوں کی وصولی ہماری قانونی و آئینی ہے جس سے ہم کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہو سکتے انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم اپنا آئندہ لائحہ عمل کا اعلان قوم علی خیل کے آٹھ مختلف خیلوں یعنی خاندانوں کے سینکڑوں متاثرین کے نمائندوں کی باہمی مشاور ت سے کریں گے جس میں عدالتی چارہ کے علاوہ زیر تعمیر سائٹ پر دھرنا اور پشاور میں وزیر علیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا واحتجاج وغیرہ شامل ہے انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرف یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے جبکہ دوسری طرف متاثرین ملاکنڈ کو تا حال ایک پائی بھی معاوضے کی طور پر ادا نہیں کی گئی جو کہ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے انھوں نے کہاکہ اخلاقی وقانو نی طور سب سے پہلے زمین مالکان کو اعتماد میں لے کر معاوضہ دیا جاتا ہے مگر یہاں ہماری زمینوں پر32کلومیٹر لمبی اور5ہزار کینال اراضی پر سٹرک بن رہی ہے اور ہم اپنے جائز حق کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ترقی و خوشحالی کے خلاف نہیں مگر بچوں کے مستقبل اور اپنے جائز حق پر اس کی سودے بازی کیلئے تیاری نہیں اور اس بارے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں انھوں نے اس سلسلے میں قومی نمائندوں سے بھی اپنا کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan