سوات ،ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تزئین وآرائیش کے حوالے سے نمائیش کاانعقاد

بدھ 06 دسمبر 2017


ڈپٹی کمشنر سوات امیر افاق اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے خصوصی دلچسپی پر یونی ورسٹی اف سوات میں گزشتہ روز طلباء کی طرف سے پیش کردہ بیوٹیفیکیشن ماڈل کوسراہا جن میں کچھ ماڈل کو مینگورہ شہر کے مختلف چوکو ں میں ایک ماڈل کے طور پر لگایا جائے گا جس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکے علاقے کے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع سوات اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تزئین وآرائیش کے حوالے سے جاری منصوبہ کی تحت ایک روزہ نمائیش کاانعقاد کیاگیا تھا اور اس موقع پرمختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ سے ملحقہ روڈز کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف ماڈلز پیش کیئے جس کویونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرحسن شیر ڈپٹی کمشنرسوات محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرسوات شہاب محمدخان اوردوسرے شرکاء نے بہت سراہاتھا ۔ میڈیا سے گفتگو میں اسٹنٹ کمشنر شہاب خان کا کہنا تھا کہ یونی ورسٹی اف سوات میں نمائش کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہور اسلام اور ڈپٹی کمشنر امیر افاق کے خصوصی دلچسپی پر کیا گیا جس کا مقصد طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کر نا تھا ، نمائش میں کچھ ماڈل کو انہتائی پسند کیا گیا ہے جس کو باقاعدہ طور پر مینگورہ شہر کے خوبصورتی اور توسیع کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا اور مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں کو دلکش انداز میں بنایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات کے تمام روڈزکے توسیع اورخوبصورتی کے لئے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ضلع بھرمیں ٹریفک جام اورآلودگی جیسے مسائیل پرقابوپایاجائیگا۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan