تھانہ ،ہیبت گرام کے رہائشی کمرہ میں گیس بند ہوجانے سے ایک جان بحق

بدھ 06 دسمبر 2017


تھانہ ( ) تھانہ کے مضافاتی بستی موضع ہیبت گرام کے رہائشی کمرہ میں گیس بند ہوجانے سے جان بحق ہوگئے۔ رات گئے گھر آئے ٹھنڈک کی وجہ سے کمرے میں گیس جلائی اور سو گئے۔ صبح دیر تک نہ اُٹھ جانے پر گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اند جاکر دیکھا تو دونوں بے ہوش پڑے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیبت گرام کے رہائشی شوکت علی ولد دوست محمد اور فضل رحمٰن ولد ارسلا خان جوکہ آپس میں ماموں بھانجا تھے رات دیر سے پی پی پی کے جلسہ اسلام آباد سے واپس گھر آئے تو ٹھنڈک محسوس کرنے پر کمرے میں گیس جلاکر سوگئے اور گیس بجھانا بھول گئے۔ صبح جب دیر تک نہ اُٹھے تو گھر والوں نے دروزہ کھٹکھٹانے کے بعد بالآخر دروازہ توڑ ڈالا۔ اند رجاکر معلوم ہوا کہ دونوں بے ہوش پڑے ہیں۔ ماموں فضل رحمان تو پہلے ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ بھانجا شوکت علی کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں سے وہ پشاور منتقل کردیا۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ فضل رحمان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حادثاتی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan