بٹ خیلہ ، جشن عید میلاد النبیؐ کا عظیم الشان جلوس

جمرات 07 دسمبر 2017


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ)جشن عید میلاد النبیؐکا عظیم الشان جلوس کل9دسمبر بروز ہفتہ آستانہ عالیہ بٹ خیلہ شریف سے نکالا جائے گاجبکہ حضرت پیر فقیربا با جی صاحب کا 19واں سالانہ عرس مبارک10دسمبر بروز اتوار ہو گا صاحبزادہ محمد وقاص خان نے تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ دونوں بابرکت پروگرام کے عزت واحترام سے انعقادکے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ملک کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر سے ہزاروں عقیدت مند بٹ خیلہ پہنچ گئے ہیں جبکہ رات گئے تک حسن قرآت حمد ونعت شریف کی محافل کاسلسلہ جاری ہے انھوں نے کہاکہ آستانہ عالیہ بٹ خیلہ شریف کے زیر اہتمام اس سال60واں جشن عیدمیلاد النبی ؐ اور عرس مبارک سجادہ نشین الحاج صاحبزادہ پیر فقیر محمد کی سر براہی میں ہو رہے ہیں جس کیلئے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں صوبے بھر سے علما کرام مشائخ عظام اور نعت خوانوں کے علاوہ قاری حضرات شرکت کریں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan