مردان، روشنی کے زیر اہتماممعذور افراد کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 06 دسمبر 2017


مردان(مانند رپورٹ)روشنی ادارہ برائے جسمانی معذوران مردان کے زیر اہتمام کو معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا روشنی ادارہ برائے جسمانی معذوران کے چیئر پرسن شبانہ کوثر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کی تقریب کا مقصد معذورافراد ساتھ اظہار یکجہتی ہے سپیشل بچے ہی ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کیاہے معذور افراد تعلیم اور صحت جیسی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں معذور افراد پیار نہ ملنے کی وجہ محرومی کا شکار ہوتے ہیں عالمی دن منانے کا مقصد معذور افراد کے لیے آگا ہی ہے جولوگ صاحب ثروت اورصاحب اقتدار ہیں اللہ تعالی نے مکمل طور پرنواز رکھا ہو اہے وہ لوگ معذور افراد کا ساتھ دے کر معاشرے کا اچھا شہری بنائیں بحیثیت انسان اور مسلمان معذور افراد کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کریں بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے مسلمانوں کو نفع دے معذور افراد جو آنکھوں ،ہاتھوں ،اور پاؤں سے معذور ہیں اللہ تعالی دوسری دنیا میں ان کو ہم سے اچھی نعمتیں عطا کر ے گا۔تقریب میں معذور افراد میں وہیل چےئر،سلائی مشین بمعہ کٹ اور ادارے کے کارکنوں میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تندرست آدمی انتا کام نہیں کر سکتا جتنا معذور افراد کام کرتے ہیں۔معذور افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرے معذور بچوں کو معذور نہ کہا جا ئے بالکل یہ ہمارے سپیشل بچے ہیں مقررین نے روشنی ادارہ برائے جسمانی معذوران کو معزور افراد کے لیے عالمی دن منانے اور ٹرسٹ کو احسن انداز سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan