بٹ خیلہ، الیکشن کمیشن ملاکنڈ کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر سیمینار

جمرات 07 دسمبر 2017


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ)الیکشن کمیشن ملاکنڈ کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اس تقریب میں اراکین ضلع کونسل محکمہ تعلیم کے اہلکاروں سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ضلعی نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسفز ئی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد بلال ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر علی رضا شاہ اور احتشام الحق نے اس موقع پر ووٹ کی اہمیت وافادیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ اپنے ووٹ کا اندراج و استعمال ہر شہری کی اخلاقی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے جس سے ملک وقوم کا مستقبل وابستہ ہے انھوں نے کہاکہ اس مقدس امانت کو حوالے کرتے وقت صلاحیت اہلیت دیانت اور تجربے کو مد نظر رکھنا انتہائی اہم ہے اس کے علاوہ جمہوریت کی بنیاد ہی ووٹ پر قائم ہے ترقی وخوشحالی اور نظام کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ ووٹ کے استعمال کی اوسط میں اضا فے کیلئے سوسائٹی کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ڈی ای سی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملاکنڈ میں ٹرن آؤٹ میں اضافے اور ووٹرز کی آسان رسائی کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تعداد265سے بڑھاکر334کر دی گئی ہے انھوں نے کہاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ادارہ مختلف اقدامات کر رہا ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی سا لانہ تجدید کیلئے ضلع کی کل28یوسیز کو332بلاکس میں تقسیم کرکے تصدیق کنند گان کے علاوہ12اسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرزاور110سپروائزر تعینات کر دیئے گئے ہیں ضلعی کونسلرز حاجی فدا محمد میاں گل نذیر با چہ اور سعید احمد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر ادارے کی کار کردگی پر تحفظات کا اظہار کیا اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں شرکاء نے ابرار حسین اور محمد بلال کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan