سخاکوٹ، پاک فوج زیر اہتمام سائیکلنگ مقابلے

جمرات 07 دسمبر 2017


سخاکوٹ(مانند رپورٹ) پاک فوج ، سول اور ضلعی سپورٹس انتظامیہ ملاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ مقابلوں میں سوات کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ ضلع ملاکنڈ درگئی کی ٹیم دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئی ۔ سائیکلنگ مقابلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ مقابلوں کا پُر وقار آغاز باب آمن درگئی سے کیا گیا اور دس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ملاکنڈ ٹاپ پر اختتام پذیر ہوا ۔پاک فوج ،سول اور سپورٹس انتظامیہ ملاکنڈ کے زیر اہتمام سائیکلنگ مقابلوں میں ضلع سوات کی ٹیم نے پہلی ، ضلع ملاکنڈ کی ٹیم نے دوسری جبکہ پاک فوج کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائیکلنگ ریس کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس بریگیڈئیر خالد محمود ملہی ،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی اور ضلعی سپورٹس آفیسر ملاکنڈ کاشف فرحان نے فاتح اور نر آپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی درگئی ملاکنڈ کے ٹیم کے لئے ریس سائیکلیں دینے کا بھی اعلان کیا ۔ پُر وقار اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم خان ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد عارف خان ، تحصیل نائب ناظم بٹ خیلہ پیر صفدر شاہ ، ناظم حاجی سبحانی گل ، ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکر اﷲ اور عمائدین و معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر وطن عزیز کے ملی نغمے اور ترانے بھی پیش کئے گئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan