بٹ خیلہ،(آفاق)کے زیر اہتمام منعقدہ ملاکنڈ ڈویژنل پرائیویٹ سکولز پرنسپلز کنونشن سے خطاب

بدھ 03 جنوری 2018


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ ) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق)کے زیر اہتمام منعقدہ ملاکنڈ ڈویژنل پرائیویٹ سکولز پرنسپلز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے آفاق کے سی ای او شاہد وارثی نے کہا ہے کہ مقابلے و مسابقت کے موجودہ جدید دور میں نجی سکولز مالکان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے والدین کو اپنی جانب مائل کرنے کیلئے انتظامیہ کو اپنے اداروں میں انفرادیت وجدت لانا ہو گی اور کوالٹی ایجوکیشن کیلئے والدین وبچوں کے مائنڈسیٹ پرکام کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار شاہد وارثی سی ای او آفاق نے مقامی شادی حال میں سوات بونیر شانگلہ دیر بالا دیر لوئر باجوڑ اور ضلع ملاکنڈ کے نجی سکولوں کے پرنسپلوں کے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہاکہ آفاق انٹر نیشنل ادارہ ہے جوکہ دنیا کے27ممالک اور پاکستان کے30شہریوں میں ایجوکیشن سسٹم کے تحت ٹیچرز ٹریننگ کریکولم اور ٹیکسٹ بورڈ میں مصروف عمل ہے اور سالانہ 30ہزار اساتذہ اور10ہزار پرنسپلوں کی تربیت کی جاتی ہے پرائیو یٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے نومنتخب ممبر بورڈ ااف گورنر ڈائریکٹر آکسفورڈ اکیڈمی امجد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت نجی ادارے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اسلئے اپنی مشکلات ومسائل کے خاتمے کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے انھوں نے پاکستان میں کوالٹی ایجوکیشن اور کوالٹی ایمپرومنٹ میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار پر آفاق کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے انتخاب پر شرکا کا شکریہ ادا کیا قبل ازیںآفاق کے ریجنل ہیڈ ماجد علی نے کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ آفاق کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan