بٹ خیلہ، ملاکنڈلیویز فورس کے تمام14تھانوں کے لینڈ لائن فون بند

بدھ 03 جنوری 2018


بٹ خیلہ (مانند رپورٹ)ملاکنڈلیویز فورس کے تمام14تھانوں کے لینڈ لائن فون عدم ادائیگی پر بند ہو گئے عوام اور سائلین کو رابطے ومعلومات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وفاقی وزارت سیفران کے ماتحت کام کرنے والی1800سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل ملاکنڈ لیویز فورس کی تنخواہیں سمیت پی او ایل اورٹیلی فون کے اخراجات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے چونکہ لیویز وفاقی فورس ہے اسلئے صوبائی حکومت مستقل بنیادوں پر اس کیلئے بجٹ فراہمی نہیں کر رہی اورگرانٹ ان ایڈکے تحت وقتافوقتا ملنے والی امدادی رقم سے لیویز کے مختلف اخرجات پورے کئے جاتے ہیں تاہم ٹیلی فون کی ہیڈ میں ڈیڑھ لاکھ کی سالانہ ملنے والی ناکافی رقم کے باعث ضلع بھر کے14تھانوں کے فون خاموش ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب فورس کی گاڑیوں کو فیول فراہم کرنے والے کنٹریکٹر مقامی پٹرول پمپ کو واجب الادار قم 40لاکھ روپے سے تجاوز کرنے اور ادائیگی کے نوٹسز کے باوجود رقم نہ ملنے پر فیول کنٹریکٹرنے بھی گاڑیوں کو ڈیزل کی سپلائی بند کر دی ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan