مردان، اے ٹی ایم طرز کے ڈیجیٹل انفارمیشن مشین اوروزیٹرز کیئر سنٹر کاافتتاح

بدھ 03 جنوری 2018


مردان(مانند رپورٹ)کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں اے ٹی ایم طرز کے ڈیجیٹل انفارمیشن مشین اوروزیٹرز کیئر سنٹر کاافتتاح کیا ۔اس مرکز میں عوام کو 13 مختلف شعبوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے علا وہ سرکاری محکموں کے بارے میں شہری اپنے شکایات بھی درج کراسکیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ضلع نائب ناظم مردان اسد علی کشمیری ، تحصیل ناظم حاجی ایوب خان ، نائب تحصیل ناظم مشتاق سیماب ،ا
یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم، اسسٹنٹ کمشنر عمران خان سرکاری افسران ،بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار، تاجر رہنما اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب عوام کو اپنے ای فرد، کورٹ کیسز ، انکوائیریز سمیت 13 معلومات ایک کلک پر حاصل ہوں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے ڈیجیٹل انفارمیشن سکرینز بڑے شاپنگ مالز ، ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ اور عوامی مقامات پر بھی لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو سرکاری محکموں سے متعلق معلومات با آسانی دستیاب ہو ں اور ان کو سرکاری دفاتر کے
چکروں سے نجات ملے ۔کمشنر مردان نے ڈیجیٹل مشین کے افتتاح کے بعد وزیٹر کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہی حاصل کی ۔ان کو بتایا گیا کہ اس مرکز میں چار بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں آنے والے شہریوں کو تمام سرکاری محکموں ، بجلی وگیس کنکشن اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی ۔کمشنر مردان نے سنٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ معلومات کے لیے آنے والے شہریوں سے دوستانہ رویہ اپنائیں اور بغیر کسی حیل وحجت ان کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانا وقت کی ضرورت اور حکومت کی پالیسی ہے اور اسی کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ نے اس مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ مردان کی ضلعی انتظامیہ نے قبل ازیں عوام کوڈومیسائل کی بذریعہ ڈاک فراہمی کانظام متعارف کرایا اور گذشتہ سال 28 ہزار افراد کو ڈومیسائل ان کے گھروں پر مہیا گئے گئے جبکہ اس نظام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا گیا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈیجیٹل انفارمیشن مشین اور وزیٹر کئیر سنٹر کا تجربہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔اُنہوں نے مردان کی ضلعی انتظامیہ باالخصوص ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی قائدانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan