مردان، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا پہلا انٹر نیشنل کانفرنس

بدھ 03 جنوری 2018


مردان (مانند رپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیوکیمسٹری ؂کے زیر اہتمام پہلی انٹر نیشنل کانفرنس قومی زرعی تحقیقی ادارہ اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے ۔کانفرنس کا موضوع '' advance in drugs discovery and development '' تھا۔کانفرنس کے ابتدائی تقریب سے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر بطورِ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ اور اکیڈمیہ کے درمیان باہمی اشتراک پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا پاکستان پلانٹس کے لحاظ سے مالا مال ملک ہے۔ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے نہ صرف صنعت ،زراعت اور معشیت بلکہ خود سائنس کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کے رجحانات کو یکسر بدل دیا۔اور اس حوالے سے ہمیں خود کو ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے عہدہ برا ہونے کے لئے اسی مناسبت سے کام کرنا ہوگا۔تاکہ تیزی سے تغیر پذیرٹیکنالوجی کے عہد میں ہم اپنے آپ کو ہم آہنگ کرسکیں۔کانفرنس کی چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس انٹرنیشنل کانفرنس میں چین، فنِ لینڈ، ترکی، ڈنمارک اور پاکستان بھر سے 54 جامعات سے 400 ریسرچرز شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے ہائیرایجوکیشن اسلام آباد (ایچ ای سی) پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اور ڈیپارٹمنٹ آف اورک کا خصوصی شکریہ ادا کیا کیونکہ ان کی معاونت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔کانفرنس کے پہلے دن کے اختتام پر چئیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر، ڈاکٹر ضابطہ شنواری چئیرمین بائیوٹیکنالوجی قائد اعظم یونیورسٹی ،ڈاکٹر اسد علی عبدالولی خان یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ایل کے اردگان ارہن غازی یونیورسٹی ترکی، پروفیسر ڈاکٹر گل فراز کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد، عاصمہ وحید جی سی وومن یونیورسٹی سیالکوٹ، شمیم اے قریشی یونیورسٹی آف کراچی،پروفیسر ڈاکٹر عثما ن مرزا یونیورسٹی آف کاپن ہیگن ڈنمارک، اقصیٰ شاہین یونیورسٹی آف گجرات، ریحان شاہد یونیورسٹی آف ہل سنکی فن لینڈ اور ڈاکٹر زاہدہ پروین ڈیپارٹمنٹ آف بائیوکیمسٹری عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے اپنے اپنے مقالے پیش کیئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan