بنوں، مدرسے کے مہتمم کا ڈپٹی کمشنر بنوں سے اپیل

جمرات 04 جنوری 2018


بنوں(مانند رپورٹر ) مدرسہ عربیہ تدریس القران بیرون میریان گیٹ بنوں سٹی کے مہتمم خافظ سید گلاپ شاہ نے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر ، صوبائی حکومت کے زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ ہم نے مدرسہ پر تقریباًساڑھے4لاکھ روپے کی تعمیراتی کام کا نقصان ہوا ہے اور ہم نے ضلعی انتطامیہ کے افسران کے ہدایت کے مطابق مدرسہ کا وہ حصہ مسمار کیا جس پر بنوں کے ٹی ایم اے افسران کے تحفظات تھے ان خیالات کاآظہارمہتمم خافظ سید گلاپ شاہ نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے خیبر پختونخواہ کے علماء کرام کو ماہانہ 10ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور ان پر عمل در آمد کر رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے اور اسلام کے علمبرداروں پر تحفظات کاآظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی میں ماہانہ تنخواہیں ، کمشیر کمیٹی کے چیئر مین شپ کے مراعات ، سہولیات وغیرہ لے رہے ہیں ان پر تحفظات نہیں کرتے لیکن غریب علماء کرام کو جو اعزازیہ ملتا ہے ان پر اعتراضات کرتے ہے جو کہ ہم ان کا یہ فیصلہ بھی مسترد کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan