بنوں، بنوں بیوٹفکیشن کیلئے ایک ارب روپے ریلیز

جمرات 04 جنوری 2018


بنوں(مانند رپورٹر ) صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع بنوں بیوٹفکیشن کیلئے ایک ارب روپے ریلیز ہو چکے ہے بنوں سٹی فیز ون پر کام تیزی سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے 20-25سال کے ناجائز تجاوزات 15 دن میں ہٹا کر پاکستان کے سطح پر ایک تاریخ رقم کی یہ واحدڈپٹی کمشنر بنوں ہے جنہوں نے ناجائز تجاوزات میں کسی کی اثر رسوخ وغیرہ پر توجہ نہیں دی بنوں شہر میں ناجائز تجاوزات ہٹانے میں اے ڈی سی بنو ں کامران خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رینیو بنوں عزیز اللہ جان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ چمکنی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طاہر سلیم خان ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسن انجینئر ہمراز خان ، ایس ڈی او انجینئر آمیر اللہ خان، دیگر ایس ڈی اوز حضرات ٹی ایم اے بنوں کے لینڈ انسپکٹر ملک نزیر اللہ اعوان ،بیوٹفکیشن کے ٹھیکیدران ملک عبد المالک ٹھیکیدارا، ملک وقار خان مندیو ٹھیکیدار، ملک شعیب خان ٹھیکیدار،ملک تاج علی خان ٹھکیدار، ملک عابد خان ٹھیکیدار سمیت دیگر ٹھیکیدار شامل ہے ہم بنوں سٹی فیز ون بیوٹفکیشن کے بارے میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی توجہ بنوں شہر میں ڈرین(نکاس) کی تعمیرات کے بارے میں ٹھیکیدار حضرات کو کچھ دشواریا ں درپیش ہے جس میں واٹر پائپ ، گیس پائپ کنکشن ، اور واپڈا کے کھمبے سے مشکلات کا سامنا ہے بنوں کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب ڈرین (نکاس) کی تعمیرات ہو ں تو گیس کا عملہ ، WSSBکا عملہ ، واپڈا کا عملہ اور ٹی ایم اے کے زمہ دران ، WSSBکے زمہ دران موجود ہونا ضروری ہے اس طرح بنوں شہر میں 20-25سال کی گندگی ، ناجائز تجاوزات ہٹانے سے شہر میں جگہ جگہ ملبے پڑے ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر بنوں کو چاہیے کہ جس طرح ناجائز تجاوزات کیلئے دن رات کام کیا گیا اس طرح بنوں شہر سے ملبے اور گندگی اُٹھانے کیلئے بھی ٹھوس اقتدامات کرنا چاہیے اُمید کرتے ہیں کہ ایک ارب روپے کہ فنڈ ز کے صحیح استعمال سے بنوں بنوں گل بن جائے گا اور یہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا ایک عظیم احسان ہے اور یہاں پر چیف سیکرٹری محمد اعظم خان ، صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان، صوبائی سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر ، صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ KPKکو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بنوں بیوٹفکیشن میں صوبائی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے منظوری کئے ہیں۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan