بٹ خیلہ، ملاکنڈ میں ریگولرپولیس کی تعیناتی سب پروپیگنڈے اور افواہے ہے

جمرات 04 جنوری 2018


بٹ خیلہ ( مانند رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈو کمانڈنٹ لیویز فورس سلمان خان لودھی نے واضح کیا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں ریگولرپولیس کی تعیناتی یا لیویز کی پولیس میں ادغام بارے جاری پروپیگنڈے وافواہوں میں کو ئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کو ئی منصوبہ زیر غور ہے سماجی تنظیم ایمرا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر تحصیل کونسلر محمد الیاس خان سینئر نائب صدر رضا شاہ اور میڈیا کوارڈنیٹر خالداقبال سے اپنے دفتر میں بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائیلی امور کی اس بارے باقاعدہ وضاحت سے اصل صورت حال سامنے آگئی ہے جس میں بعض حلقوں کی جانب سے ملاکنڈ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کی تردید کر دی گئی ہے کمانڈنٹ لیویز نے کہاکہ صوبائی حکومت ملاکنڈ لیویز میں کسی بھی قسم کی تبد یلی کی خواہاں نہیں ہے انھوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ لیویز کوجدید خطو ط پر استوارکر کے اسے مذیداختیارات دینے کے ساتھ ساتھ فورس کی مراعات میں بھی اضا فہ کیا جائے وفد نے اس موقع پر لیویز فورس بحال رکھنے اور ملاکنڈ میں پولیس تعینات نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جبکہ لیویز کیلئے علیحدہ کمانڈنٹ اور میرٹ پر صوبیدار میجر کی تقرری کا مطالبہ کیا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan