تخت بھائی، واپڈا ہائیڈرو یونین کا تخت بھائی میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 06 جنوری 2018


تخت بھائی(مانند رپورٹ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین خیبر پختونخواہ کا محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری اور ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت بھرتیوں میں تاخیر کے خلاف تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین کی قیادت پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین مردان ڈویژن 2کے چیئرمین مسلم شاہ، مردان ڈویژن 1کے چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل، تخت بھائی ڈویژن کے چیئرمین حاجی غلام حبیب ،زونل جائنٹ سیکرٹری خورشید خان اور دیگر کر رہے تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا نجکاری نامنظور اور دیگرمختلف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈا ایمپلائزسن کوٹہ کے تحت بھرتیوں میں تاخیر کی وجہ سے محکمہ کے پاس سٹاف کی کمی ہے جس کی وجہ سے محکمہ جاتی امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کی وجہ سے بھی اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کی پالیسی تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے ٹی اے ڈی اے ، ہاف ڈے ، پنشن اور وظیفہ کی بروقت ادائیگی ، بھرتیوں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے اور پنشن کیسز بروقت نمٹانے ، ALMاور BD کوسکیل 9 جبکہ میٹر ریڈرز کو سکیل 14دینے کے بھی مطالبات کیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توکسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan