تھانہ، ادبی تنظیم ہمیشہ پشتو ادبی ٹولنہ اماندرہ کے زیر اہتمام ادبی نشست کا اہتمام

اتوار 07 جنوری 2018


تھانہ (مانند رپورٹ) مالاکنڈ کے ادبی تنظیم ہمیشہ پشتو ادبی ٹولنہ اماندرہ کے زیر اہتمام معروف شاعر ادیب اور سیئنر صحافی فضل معبود صائم کے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ، نشست کی صدارت تنظیم کے صدر اور مالاکنڈ یونیورسٹی پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین ڈاکٹر علی خیل دریاب کے رہے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی خیل دریاب نے دورہ افغانستان کی مختصر روداد ۔ ادبی دورہ کے مقاصد اور وہاں ادبی شخصیات سے ملاقاتیں اور افغان حکومت کی طرف سے پاکستانی شعراء ادباء کی وفد کے ساتھ محبت اور پُر خلوص رویہ کے متعلق تفصیل سے بتایا۔ ڈاکٹر علی خیل دریاب نے مہمان خصوصی فضل معبود صائم کی ادبی ، سماجی اور صحافتی خدماتا کو سراہا اور امید ظااہر کی کہ موصوف پشتو ادب اور صحافت کے لئے اپنی خدمات کو اسی طرح جاری رکھیں گے،اس موقع پر ایک غیر طرحی محفل مشاعرہ بھی منعقد ہو جس میں دیگر شعراء کے علاوہ عاطر یوسفزئے، کامران پرواز، سید رازق کوثر ، عبید اللہ عابد، اکبر شاکر، ظاہر شاہ مینہ وال، حیات خان سکندر، روح الآمین روحیل، اکبر شیدا، دولت خان دانش، سمیع اللہ ساگر، فواد عظیم ، مان روم نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی فضل معبود صائم نے ہمیشہ پشتو ادبی ٹولنہ کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹولنہ نہ صرف محافل مشاعروں کا انعقاد کرتی ہے بلکہ زندگی کے دوران شعراء ادباء کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کرتی ہے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan