تھانہ، محکمہ واپڈانے فرمٹ کے نام پرعوام کاجیناحرام کردیا

اتوار 07 جنوری 2018


تھانہ ( مانند رپورٹ )محکمہ واپڈانے فرمٹ کے نام پرعوام کاجیناحرام کردیابجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکررہ گیاہزاروں نوجوان بے روزگار۔مرکزی حکومت نوٹس لیں ۔صارفین کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی میں محکمہ واپڈاوالوں نے صارفین کاجیناحرام کردیا ایک طرف عوام پرظالمانہ لوڈشیڈنگ مسلط کردی گئی ہے جبکہ دوسری طرف فرمٹ کے نام پرعوام کاجیناحرام کردیاہے کیونکہ ہرماہ پندرہ دن فرمٹ یہاں کامعمول بن چکاہے حالانکہ مرکزی حکومت نے ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان کردیاہے اوربلاجوازلوڈشیڈنگ پرصوبائی چیف سمیت متعددافسران کومعطل بھی کیاگیاہے مگرمالاکنڈکے افسران نے اپناراج قائم کردیاہے علاقے کے صارفین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر مالاکنڈمیں ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورفرمٹ کونوٹس لیکرملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ملازمت سے برطرف کیاجائے ۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan