باجوڑ ، ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے آپریشن تھیٹر میں مثبت تبدیلیاں

اتوار 07 جنوری 2018


باجوڑایجنسی(نمائندہ مانند) ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے آپریشن تھیٹر میں مثبت تبدیلیاں قابل تحسین ہے۔ عوامی حلقے
تفصیلات کے مطابق ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل نے ہسپتال میں بہتری لانے کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ جسے باجوڑ کے عوام نے سراہا۔ ایم ایس نے آپریشن تھیٹر میں ریکوری روم قائم کیا ، جس میں آپریشن کے ہر مریض کو ٹہرا کر ہوش میں لایا جائے گا۔ اور ہوش میں آنے کے بعد ہی اسے وارڈ منتقل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مریض کو آپریشن کے فوری بعد نشے کے حالت میں وارڈ منتقل کیا جاتا تھا ، اس کے علاوہ سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن تھیٹر میں گیس ہیٹر کا بھی انتظام کرلیا گیا۔ اور آپریشن تھیٹر میں ہر مریض کا علیحدہ علیحدہ کمرے میں آپریشن کیا جائے گا۔ اور ان کمروں میں صرف ایک بیڈ ہوگا۔ ایمرجنسی میں خواتین کے لیے علیحدہ فورشن یوٹلائز کیا، جس میں پردہ کا بہترین انتظام ہے ، عوام نے ایم ایس کی ان اقدامات کو سراہا ہے اور مزید اقدامات کی توقع ظاہر کی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan