تخت بھائی، ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کا مشاورتی اجلاس

اتوار 07 جنوری 2018


تخت بھائی(مانند رپورٹ) ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کا مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کے افسران کو اپ گریڈیشن نہ دینے کے خلاف صوبائی سطح پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا مظاہرے کے بعد صوبائی حکومت نے ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کے مسائل کے حل کے لیے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی مشاورتی اجلاس سٹی سرکل پشاور میں آج بروز پیر صبح دس بجے بلایا گیا ہے جس میں ضلع مردان کے منیجمنٹ کیڈرز کے تمام افسران شرکت کرینگے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan