تخت بھائی، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طالبات کا مستقبل مخدوش

اتوار 07 جنوری 2018


تخت بھائی(مانند رپورٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طالبات کا مستقبل مخدوش ۔ٹیچنگ سٹاف اور فرنیچر کی کمی سے طالبات کی تعلیم شدید متاثر۔ سینئر کلاسز کی طالبات جونیئر کلاسز کی طالبات کو پڑھانے لگیں۔فرنیچر کی کمی کی وجہ سے شدید سردی میں طالبات فرش پر بیٹھنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں ٹیچنگ سٹاف اور فرنیچر کی کمی کی وجہ سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا، ٹیچنگ سٹاف کی کمی کی وجہ سے سینئر کلاسز کی طالبات جونیئرز کلاسز کی طالبات کو پڑھاتی ہیں جبکہ فرنیچر کی کمی کی وجہ سے طالبات شدید سردی میں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئیں ہیں ، طالبات کے والدین اور تخت بھائی سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مذکورہ کالج میں سٹاف اور فرنیچر کی کمی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan