جہانگیرہ، پریس کلب تحصیل جہانگیرہ کے سالانہ انتخابات مکمل

اتوار 07 جنوری 2018


جہانگیرہ(نمائندہ مانند)پریس کلب تحصیل جہانگیرہ کے سالانہ انتخابات سینیئر صحافی محسن نبی اور سید ولی خٹک پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں مکمل۔زبیر علی بھاری اکثریت سے چےئرمین ،عبدالوحید جنرل سیکرٹری جبکہ ادریس اعوان وائس چیئرمین منتخب۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب تحصیل جہانگیرہ کے سالانہ انتخابات سینیئر صحافی محسن نبی اور سید ولی خٹک پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ہو گئے جس کے مطابق سال 2018 کے لیے زبیر علی چیئرمین ،ادریس اعوان وائس چیئرمین 
، عبدالوحید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں ، عمران تبسم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عبدالباسط فناس سیکرٹری، محمودالحسن پریس سیکرٹری، شجاعت خان آفس سیکرٹری،حاجی مخلص سرپرست اعلیٰ اور عمران خٹک، حاجی خوشدل خان،زین العابدین، ندیم احسان، ڈاکٹرمحمد نعیم، سہیل خٹک، طاہر سلیم، محمد علی مجلس عاملہ کے اراکین منتخب ہوئے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan