سوات میں خطر ناک نشہ ائس کے خلاف میڈ نائٹ اپریشن

اتوار 07 جنوری 2018


سوات( ) سوات میں خطر ناک نشہ ائس کے خلاف میڈ نائٹ اپریشن ، ڈیلران کے گرد گھیرا تنگ ، ائس فروخت کرنے والے گروپ کے سرغنہ سمیت 30 ڈیلران گرفتار ، 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل ، گذشتہ رات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حبیب اللہ کی نگرنای میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ، جنہوں نے مٹہ ، خوازہ خیلہ ، مینگورہ ، چار باغ اور دیگر علاقوں میں ائس کے خلا ف میڈ نائٹ گرینڈ اپریشن کا اغاز کیا اور ائس ڈیلران کے ٹھکانوں پر اپریشن کئے جس میں ائس فرخت کرنے والے گروپ کے سرغنہ باچا خان اور خورشید کو مٹہ سے گرفتار کیا ، ملزمان کی نشاندہی پر رات گئے چھاپے مارے گئے جس میں کل 28ڈیلران کو گرفتار کرکے انہیں 3ایم پی او کے تحت جیل بھیجوا دیا گیا ، پولیس کا ائس کے خلا ف اپریشن بدستور جاری ہے اور روپوش ڈیلران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا کہ سوات سے ائس کا خاتمہ کرکے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے ، اپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، انہون نے کہا کہ سوات ائس کے وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن تھا اور اس سلسلے میں عوامی شکایات موصول ہورہے تھے جس پر بڑے اپریشن کی تیاری کی گئی اور ائس کے خلاف ضلع بھر میں اپریشن کا اغاز کردیا گیا ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے اور اسکے مین سرغنہ جو کہ پورے سوات کو ائس سپلائی کر رہاتھا کو گرفتار کرکے ان کے نشاندہی پر ضلع بھر میں ڈیلران کو گرفتار کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات سے ائس کا نشہ ختم کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ائس اور دیگر منشیات کے خلاف جاری مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور بلا امتیاز کا روائیاں جاری رہیگی ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan