سوات، عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل

اتوار 07 جنوری 2018


سوات ( )عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹی کونسل کالافانی کردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ (ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود PSP)
غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں DRC (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل)نے لازوال کردار ادا کیاہے ۔اپنے قیام کے بعد قلیل مدت میں عوام الناس کی جانب سے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسائل کے بارے میں دی گئی(78)رجسٹرڈدرخواستوں پر DRCنے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنی لگن اور ایمانداری سے ان میں عدل و انصاف اور قانون کے مطابق ( 63) درخواستوں پر بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ( 10 )درخواستوں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا۔ مزید(05 )درخواستیں منگلورDRCکمیٹی میں زیر سماعت ہے۔منگلور ڈی آرسی نے بہترین کا ر کردگی میں پہلے پوزیشن حاصل کی۔انکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP )
تفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DRC مینگورہ میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر(DRC ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں (DRC) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔سوات میں( DRC ۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل )نے اپنی قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میں اپنی سٹاف ممبران کی قابلیت اور لگن کی بدولت عوام الناس کی جانب سے اپنے مسائل کے بارے میں دی جانے والی (78 )رجسٹر ڈ کیسسزمیں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر محنت اور عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت (63)کیسززمیں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ(10 )کیسزز کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا گیا۔مزید(05)درخواست( DRC )میں زیر سماعت ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر DRC کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRC کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی ۔DSP صاحبان آپنے سرکلز میں DRC کونسل کے معاملات کو موقع پر حل کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ DRCکی جانب سے بڑی تعداد میں کیسززحل کرنے کی بدولت پولیس اور عدلیہ پرکیسزز کے بارے میں کافی بوجھ کم ہوا ہے ۔ فی سبیل اللہ اپنی خدمات کے تحت DRC ممبران کیسزز میں عوام الناس میں باہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کی خدمات اور لازوال عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،اس موقع پر مینگورہ بازار کے صدر عبد الرحیم نے ڈی پی او ،تمام پولیس اور ڈی آر سی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا،اور تعریفی کلمات اداکئے آخر میں ڈی پی او سوات نے بہترین کارکردگی پر ڈی آری سی منگلور کے فضل قادر کو ٹرافی، نقد انعام و سرٹیفیکیٹ، حاجی رسول خان ڈی آر سی مینگورہ، حبیب اللہ ڈی آر سی کبل، فضل ربی ڈی آر سی کانجو، رحمت علی خان ڈی آرسی چپریال، فضل قادر ، محمد ظاہر شاہ ، میا ں سید واحد ڈی آرسی منگلور، محمد رشاد خان، ڈی آر سی خوازہ خیلہ کو بہترین کا ردگی پرتوصیفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات سے بھی نوازا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan