کلاس فورملازمین ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ نے کام چھوڑہڑتال کااعلان کردیا

پیر 08 جنوری 2018


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عدالتی فیصلے پرعمل درامد نہ ہونے پرکلاس فورملازمین ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ نے کام چھوڑہڑتال کااعلان کردیا کوارڈنیشن کونسل نے بھی کلاس فورملازمین کے ہڑتال کی حمایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق کلاس فورملازمین محکمہ صحت مالاکنڈ کے جنرل سیکرٹری رسول خان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درامد کرکے اقلیتوں کواپناحق دیکردیگرکلاس فورسیٹوں پرمسلم سوئپروں کوتعینات کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ آج سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں تین دنوں کیلئے مکمل کام چھوڑہڑتال ہوگی انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات اورہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درامد نہیں کی گی اس وقت تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔دریں اثناء کوارڈنیشن کونسل کے صدرمحمدیونس خان نے بھی کلاس فورملازمین کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت کلاس فورملازمین کے جائز مطالبات کوحل کریں کیونکہ کلاس فورملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan