پشاور ہائی کورٹ کی کلاس فور بھر تی کی محکمانہ پالیسی کالعدم قرار دینے کا خیر مقدم

پیر 08 جنوری 2018


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختو نخوا محکمہ مواصلات نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کلاس فور ملازمین کی بھر تی کی محکمانہ پالیسی کو کالعدم قرار دینے اور قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ حکومت سے عدالتی ہدایت کے مطابق جلد میرٹ پر مبنی ریکروٹمنٹ پالیسی کے اجرا کا مطالبہ ہے یو نین کے صوبائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر حاجی سید غٖفار شاہ نائب صدور حبیب نواز گل نجب اور جنرل سیکر ٹری شہریار صابر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کلاس فور کی بھر تی ہمیشہ کرپشن اقربا پروری اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی جبکہ اصل مستحقین ہر دور میں نظر انداز ہو ئے اسلئے عدالت عالیہ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے نمائندہ تنظیموں ملازمین کے بچوں اور بے سہارا مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انھوں نے کہاکہ عدالت عالیہ تمام سرکاری اداروں سمیت خصوصا محکمہ مواصلات کے افسران کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کرے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پرسکیل تین تا پانچ کیلئے میرٹ پر مبنی پالیسی تیار کرے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan