تمام پرنسپلز کا پی کے99ملاکنڈ سےامجد علی کی حمایت کا فیصلہ،فنڈز کاعلان

پیر 08 جنوری 2018


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)ملاکنڈ کے نجی سکولز مالکان وپرنسپلز نے متفقہ طور پر حلقہ پی کے99ملاکنڈ سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار امجد علی شاہ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کئی سکولز مالکان نے ان کی انتخابی مہم کیلئے نقد عطیات کا بھی اعلان کیا جبکہ آٹھ رکنی کمیٹی نے دو ہفتوں میں ممبر شپ کی تکمیل کے بعد انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے حالیہ الیکشن میں ملاکنڈ ریجن سے29کے مقابلے میں548ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کرنے والے امجد علی شاہ کی جانب سے ضلع بھر کے نجی سکولز مالکان و پر نسپلز کے اعزاز میں دیئے گئے اسقبالیے کے موقع پر متفقہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا جس میں ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی امجدعلی شاہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ تیس سالہ جدوجہد کے بعد ہم اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب ہو ئے ہیں اور ایک سوچ وفکر کے چار ممبران انتہائی اہم پالیسی ساز اتھارٹی میں برادری کے ریلیف کیلئے کام کریں گے انھوں نے کہاکہ اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں نجی سکولوں کیلئے 5th اور8thکے بورڈ امتحان کے خاتمے رجسٹریشن اور ایگریڈیشن کیلئے تین ماہ کا وقت لینے میں کامیاب ہو ئی ہے جبکہ سرکاری سکولوں کی طرح پرائیویٹ اداروں کے طلبا کو بھی سکولوں میں ہی ڈومیسائیل دینے کی تجویز پیش کی گئی انھوں نے کہاکہ لیبر ایکٹ کے خلاف نجی اداروں کو ویلفیئر انسٹی ٹیوٹس یعنی رفاہی ادارے تسلیم کرانے کیلئے عدالتی چارہ جو ئی کی ہے اس سلسلے میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے با ہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan