صحافی کے خلاف ایف آئی اردرج کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت

ہفتہ 13 جنوری 2018


بٹ خیلہ(نمائندہ مانند)جمعیت علماء اسلام مالاکنڈکے ضلعی امیر سابق سنیٹرصاحبزادہ خالدجان نے اے سی بٹ خیلہ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے راہنمامولاناجاوید سمیت متعدد سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں تاجربرادری اورصحافی کے خلاف ایف آئی اردرج کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مالاکنڈانتظامیہ کے اعلیٰ حکام اے سی بٹ خیلہ کولگام دیں اوردرج شدہ مقدمات کوواپس لیاجائے ورنہ ہم احتجاجی تحریک شروع کردیں گے ان خیالات کااظہار صاحبزادہ خالدجان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ کے عوام انتہائی امن پسندہے مگرمالاکنڈانتظامیہ کے مقامی افیسرجس کاتعلق پنجاب سے ہے وہ خودحالات خراب کرنے کیلئے مختلف حربے استعال کررہے ہیں جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت فوری طورپراے سی بٹ خیلہ کویہاں سے تبدیل کرکے ملازمت سے معطل کیاجائے کیونکہ ہمیں مالاکنڈمیں ایسے افسران کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan