ملاکنڈ سب انجینئر زبرادریوس سڑکچر کیلئے احتجاجی کیمپ لگادیا

جمرات 11 جنوری 2018


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )ملاکنڈ کے مختلف سرکاری محکموں کی سب انجینئر زبرادری نے اپنے مطالبات اپگریڈیشن پروموشن اور سروس سڑکچر کی منظوری کیلئے سی اینڈ ڈبلیو آفس کے باہر مین شاہراہ پر احتجاجی کیمپ لگادیا ہے جبکہ دوروز سے جاری ضلع بھر کے سب انجینئروں کی قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے محکمہ مواصلات بلدیات ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ وغیرہ میں تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام بھی بری طر ح متاثر ہوا ہے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انجینئر سیاب علی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد علی اوراحتجاجی کیمپ میں شریک انجینئروں سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ صو بے بھرکے احتجاجی سب انجینئر ز انصاف کے دعویداروں سے انصاف مانگ رہے ہیں انھوں نے کہاکہ صوبے اور عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے تاحال اپنے جائز حق سے محروم ہیں انھوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ہمارے احتجاج جاری رہے گا جبکہ15جنوری کو خیبر پختونخوا کے تمام سب انجینئر بنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔دریں اثنا پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین نے سب انجینئروں کے مطالبات کی بھر پور حمایت کی ہے اور ان کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan