انڈر پلئے اور دیگر سماجی جرائم پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا

منگل 09 جنوری 2018


مردان ( بیورورپورٹ ) سود خوری، انڈر پلئے، منشیات فروشی، قبضہ گروہ،قمار بازی، فحاشی کے اڈے،کار لفٹنگ، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائے بصورت دیگر ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاان خیالات کا اظہار ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اپنے زیر صدارت کرائم اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلا س میں ایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز مردان عبدالرؤف بابر، ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مردان اختراز خان، تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلا س میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سماجی جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ قیام امن کیلئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے خود کے حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دی کہ ہوائی فائرنگ، سُود، انڈر پلئے، منشیات فروشوں، قبضہ گروہ، قمار بازی، فحاشی کے اڈے، کارلفٹنگ، تجاوزات کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھنے اور موبائل پیٹرولنگ اور پیدل گشت میں اضافے کے احکامات جاری کیے۔تاجر برادری کے تعاون سے بازاروں اور شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ٹریفک وارڈن پولیس اڈوں اور چوکوں سے غیر قانونی رکشہ و ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف کاروائیاں کر کے ان کو ختم کیا جائے۔روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائے اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے مردان میں پولیس کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اوران کاروائیوں کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں کہا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور عوام پولیس ایک ساتھ ہو کر ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan