دوسروں کے احتساب کرنے والے پی ٹی آئی والوں کااحتساب قریب ہوچکاہے

ہفتہ 13 جنوری 2018


بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے )پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان نے کہاہے کہ دوسروں کے احتساب کرنے والے پی ٹی آئی والوں کااحتساب قریب ہوچکاہے کیونکہ وہ خودکرپشن میں ملوث ہے محکمہ صحت مالاکنڈکے ڈی ایچ اوسے اسی لاکھ روپے ریکوری ہونے کے باوجودوہ اپنے سیٹ پربراجمان ہے اوراس کوایم ایس کے اضافی اختیارات بھی دیاگیاتھاچارسالوں میں نوڈپٹی کمشنر اوراٹھارہ ایکسئین تبدیل کرناان کاتبدیلی ہے ان خیالات کااظہارہمایون خان نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بنایاگیااحتساب کمیشن نے جب وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ کوہاتھ ڈالنے کی کوشش کی توان ادارہ کوغیرفعال کردیا انہوں نے کہاکہ عوام ائندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریگی کیونکہ تبدیلی کے دعویداروں نے علاقے کے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیاہے اورہمارے دورحکومت کے منصوبے بھی ابھی تک التواء کاشکارہے انہوں نے کہاکہ ہم اقتدارمیں اکرادھورے تمام منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan