لوئر دیر، ضلع بھر میں پانچ ماہ طویل وقفہ کے بعد باران رحمت برس گئی

منگل 13 فروری 2018


لوئر دیر(نمائندہ مانند) ضلع بھر میں پانچ ماہ کے طویل وقفہ کے بعد باران رحمت برس گئی ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لیا،فصلیں بھی کچھ حد تک سیراب ہو گئیں ، تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کے طویل وقفہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے مخلوق خداکے دعاوں کو قبول کرتے ہوئے باران رحمت برساں دی ۔ مقامی لوگوں فضل معبود،لطیف ، سلیم خان و دیگر کے مطابق چند ماہ قبل ہلکی سی بارش ہوئی تھی تاہم اس سے کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا تھا اور فصلیں خراب ہونے سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑی ندی نالیں اور تاریخیں چشمیں سوک گئیں تھیں اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور گھروں میں کنویں بھی خشک ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے قحط سالی کا خطرہ تھا تاہم مسلسل نماز استسقاء اور مساجد میں دعاوں اور نوافل کے بعد اللہ تعالیٰ نے رحمت برسا دی جس کی وجہ سے پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برف باری بھی ہو گئی اور کھیت بھی کھل اٹھے ہیں ۔ بارش کے بعد موسم بھی سرد ہو گیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دئیے ہیں اور گرم کھانوں کے مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ مذخورہ بارش جہاں شہری علاقوں کے لوگوں کیلئے رحمت کا باعث بن رہا ہے تو دوسری جانب پہاڑی علاوقوں کے لوگوں کیلئے باعث زہمت بن گیا ہے اور برف باری کے بعد دیر پائین تا دیر بالا شاہرہ کسی بھی قسم کے ٹریفک کیلئے بن ہو گیا اور اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اس طرح کچہ آبادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بھی بارش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan