بٹ خیلہ، پی ڈبلیو ڈی کا عاصمہ جہانگیر پر گہرےغم کا اظہار

منگل 13 فروری 2018


بٹ خیلہ (مانند رپورٹ)پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اسے ملک وقوم جبکہ خصو صا محروم وکمزور طبقوں کیلئے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے یو نین کے صوبائی صدر گل زمین جنرل سیکر ٹری شہر یا ر صابر دیگر عہدیداروں حبیب نواز قیصر خان شاہنوا ز ایمل خان اور محمد سرور نے اپنے مشترکہ بیان میں آئین وقانون کی بالا دستی و انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے مرحومہ کی قر بانیوں اور کردار کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی نائب صدر اور ضلع صوابی کے صدر گل نجب کی نا نا نی کے انتقال پر بھی دلی تعزیتی ک اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan