سخا کو ٹ،سپریم کورٹ کاگل روزکےحق میں فیصلہ

منگل 13 فروری 2018


سخا کو ٹ(مانند رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبیدارمیجرملاکنڈلیویزگل روزخان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔دوبارہ ملاکنڈلیویزمیں صوبیدارمیجرکے عہدے کیلئے احکامات جاری کی ۔تفصیلات کے مطابق صوبیدارمیجرملاکنڈلیویزگل روزخان مورخہ 7دسمبر 2012ء کو بطورصوبیدارمیجرملاکنڈلیویزکے عہدے پرترقی کے آرڈرزجاری ہوئی تھی جوکہ سابقہ صوبیدارمیجرملاکنڈلیویزہمایون خان نے دارالقضاء ہائی کورٹ بینچ سوات کے عدالت میں چیلنج کرکے عدالت نے مذکورہ ترقی کے احکامات کو معطلی آرڈرزجاری کی جس پراس دوران ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/کمانڈنٹ ملاکنڈلیویزنے وقتی طورپرایک جونئی لیو یز اہلکا رکوصوبیدارمیجرملاکنڈلیویزکی اختیارات تفویض کی ۔جوکہ 13دسمبر2016ء کو دارلقضاء سوات بینچ نے دونوں فریقین کی اپیلیں خارج کردی ۔مذکورہ بالافیصلے کیخلاف صوبیدارمیجرگل روزخان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائرکردی۔جس پرمورخہ 24جنوری 2018ء کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنافیصلہ سناتے ہوئے صوبیدارمیجرگل روزخان کو ایک مرتبہ پھرصوبیدارمیجرملاکنڈلیویزکے تعیناتی کے احکامات جاری کی ۔صوبیدارمیجر ملاکنڈلیویزگل روزخان نے اپنا فیصلہ اور اپیل کے نقولات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈلیویزکے پاس جمع کی ہے اورامیدہے کہ بہت جلد ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ْ کما نڈ نٹ ملاکنڈ لیو یز سلمان خان لو دھی انکے دوبارہ تعیناتی کی نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan