تھانہ ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کا حالیہ جاری ڈی ای ٹی کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

اتوار 11 مارچ 2018


تھانہ (مانند رپورٹ) ٹیکنیکل بور ڈ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ملک فرید اللہ خان وزیر نے حالیہ جاری DIT امتحان کے سوات اور مالاکنڈ کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا ۔ اُنہوں نے مختلف امتحانی ہالوں پر چھاپے مارے ۔ امتحانی مراکز میں کئے گئے انتظامات اور امتحانی عملے کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن نقل مافیا نے وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں،۔ انہوں نے نقل کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت اور جملہ بورڈوں کی حکمت عملی کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں مکمل طور پر نقل کا قلع قمع ہوجائے گا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ شفاف امتحان لینے اور نقل کی حوصلہ شکنی کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan