سخاکوٹ ، ویلج کونسل الیفے کلے میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح

اتوار 11 مارچ 2018


سخاکوٹ(نمائندہ مانند) ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ میں ترقیاتی کام شروع کر دئیے گئے۔ناظم ساجد خان، نائب ناظم خالد خان اور کسان کونسلر یوسف خان نے ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ ترقیاتی کاموں میں گلی، کوچے اور نالیوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ساجد خان اور نائب ناظم خالد خان نے کہا کہ علاقے کے عوا م کی خدمت ان پر احسان نہیں ۔ عوام نے ہمیں اپنے خدمت کیلئے منتخب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل الیفے کلے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا تصور نہیں۔ تمام منتخب ممبران بھائی چارے کے فضاء میں عوام کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی نے ویلج کونسل الیفے کلے کے مسائل پر ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر توانائی عوام کی خدمت پر صرف کرونگا ۔ اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan