باجوڑایجنسی باجوڑ یوتھ جرگہ کے نئے کابینہ کا انتخاب مکمل

پیر 12 مارچ 2018


باجوڑ ایجنسی(مانند رپورٹ) باجوڑ یوتھ جرگہ کے مرکزی قیادت کے زیراہتمام نئے کابینہ کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ تمام اراکین نے متفقہ طور پر صدیق اکبر کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔ جبکہ اس موقع پر سابقہ چیئرمین جاوید تندر مدت پوری ہوجانے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ دیگر کابینہ میں شاہ خالد نائب چیئرمین اول، غلام الرحمٰن چیئرمین دوم، نعیم رابطہ سیکرٹری، اسحاق ضیا فنانس سیکرٹری جبکہ عبید اور سرتاج کو سوشل میڈیا نمائندگان مقرر کرلیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے نو منتخب چیئرمین صدیق اکبر نے کہا کہ میں تمام یوتھ آرگنائزیشن اور تنظیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے یوتھ جرگہ کا چیئرمین منتخب کیا۔ انشا اللہ میں اپنی تمام صلاحیتیں یوتھ جرگے کے مقاصد کے حصول کے لیے صرف کرونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ یوتھ جرگہ کے مرکزی نقطہ فاٹا ریفامز اور ایف سی آر کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہے اور ہم اس جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan