ہنگو , تباہی کا منصوبہ ناکام

منگل 13 مارچ 2018


ہنگو (نمائندہ مانند ) سنٹرل اورکزئی میں سڑک کنارے نصب شدہ بم کو نکارہ بنا دیا گیا۔اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیخان شکرتنگی میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے سڑک کے کنارے آئی ای ڈی بم نصب کیا تھا جس کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو کو مل گئی جس پر فورسز نے بروقت پہنچ کرسڑک کے کنارے نصب شدہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کرتباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آئی ای ڈی بم کو فورسز نے سڑک کنارے کھیتوں میں بلاسٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔سیکورٹی زرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے سے نا معلوم شرپسند جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں خوف کی فضاء پھیلانہ چاہتے تھے تا ہم سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan