شرینگل , شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ویلکم تقریب کا اہتمام

بدھ 14 مارچ 2018


شرینگل (نمائندہ مانند)گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ویڈیو کانفرنس ھال میں نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کے اعزاز میں ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں رجسٹرار بادشاہ حسین،ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر محمد کمال ، بخت زادہ دانش اور ڈاکٹر محمد سبحان کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔پروفیسرڈاکٹر رحمت علی کے ویلکم سپیچ سننے کیلئے پورا ھال کچا کچ برا ہوا تھا۔رجسٹرار بادشاہ حسین نے پوری جامعہ کیطرف سے ویلکم کیا اور یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر رحمت علی نے تقریب سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد کوالٹی ایجوکیشن دینا ہے جو ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔جب ہم معیاری تعلیم دینگے تو ملک کے کونے کونے سے لوگ تعلیم کے حصول کیلئے یہاں آینگے۔انفراسٹکچر اور اور دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ہم اپنے منصب کیساتھ مخلص ہونگے تو ہماری حقوق ہمیں اسانی سے ملینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ اس یونیورسٹی سے فارغ گریجیویٹ دنیا کے دیگرجامعات کے گریجیویٹ سے مقابلہ کر سکے جب ہم سوسائٹی کو ایک باکردار اور بہترین تعلیم یافتہ پراڈکٹ دینگے تب ہمارا مشن پورا ہوگا۔انہوں نے سب سے وعدہ لیا کہ ہم طلباء کے تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینگے۔ طلباء کو تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ،مواقع اور بہترین سہولیات دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی ایک ٹیم بن کر یونیورسٹی کے تمام معاملات یونیورسٹی کے قانون ہی کیمطابق چلا ینگے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔میں سب سے زیادہ کام کرونگا اور آپ کوشش کرینگے کہ مجھ سے بھی زیادہ کام کر سکوں آپ دیکھینگے کہ ہماری یونیورسٹی بہت جلد اعلیٰ جامعات کے صف میں شامل ہوگی۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan