تھانہ ، آگ بھڑکنے سے دوبئی سپر سٹور مکمل طور پر راک کا ڈھیر

پیر 19 مارچ 2018


تھانہ (مانند رپورٹ) تھانہ میں معروف سب سے بڑے سپر سٹو ر میں اچانک آگ بھڑکنے سے دکان مکمل طور پر راک کا ڈھیر بن گیا ۔ اندھیری رات میں شار ٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ دکان میں گیس جمع ہوجانے سے دروازے کھلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر برگیڈ اور قرب و جوار کے لوگوں کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوسیکں ۔ مالکان کے مطابق سپر سٹور میں 35 لاکھ مالیت کا سامان موجود تھا۔ واقعات کے مطابق تھانہ کے معروف دوبئی سپر سٹور میں رات ایک بجے کے قریب بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ چوکیدار کے اطلاع پر جب سپر سٹور ک مالکان عباس اور عرفان سٹور پر پہنچے تو اسی دوران فائر برگیڈ بھی آپہنچی لیکن آگ اس قدر زیادہ تھی کہ مسلسل کوششوں کے باوجودآگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ استفسار پر مالکوں نے بتایا کہ سپر سٹور میں تقریبا 35 لاکھ مالیت کا سامان موجود تھا۔ واقعے پر علاقے کے لوگوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی و ضلعی حکومت سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan