ٹل ، ایس ایچ او دوآبہ کی بحالی اور دوبارہ تعیناتی

پیر 02 اپریل 2018


ٹل (مانند رپورٹ) ایس ایچ او دوآبہ کی بحالی اور دوبارہ تعیناتی احسن اقدام ہے محکمہ پولیس کے سربرہان نے علاقائی امن کی قیام کی خاطر علاقے پر ناقابل فراموش احسانات کر ڈالی۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ٹل کے نواحی علاقہ تھانہ دوآبہ کے ملحق دیہات طورہ وڑی ، درسمند، کربوغہ شریف ، نریاب کے سرکردہ مشران حاجی رزیم خان ، شفیع اللہ ، ملک لال مرجان ، کونسل ایران ، ملک غلام نبی ، ملک انور ، چیئرمین ابراہیم ، ملک حاجی غنی بادشاہ ، مفتی سید جنان وغیرہ نے میڈیا سنٹر ٹل میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا انہون نے کہا کہ پی ایس آئی سب انسپکٹر طارق خان اورکزئی نے جب سے تھانہ دوآبہ کا چاج لیا تھا تو نہ صرف امن امان کا دور دورہ تھا بلکہ علاقہ میں منشیات کی بیخ کنی ہو چکی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر انہیں نہ صرف تھانہ دوآبہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا بلکہ نوکری سے بھی سبکدوش کیا جا چکا تھا اب جبکہ علاقہ تھانہ دوآبہ کے پر زور اسرار اور مطالبہ پر ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو نے علاقائی قیام امن کی خاطر دوبارہ تعینات کرکیعلاقے کے عوام پر ناقابل فراموش احسانات کر ڈالی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھی محکمہ پولیس کے اعلی حکام علاقائی مفادات کی خاطر عوام کا ساتھ دینگے ۔ واضھ رہے کہ گذشتہ دنوں DCہنگو کا درسمند میں کھلی کچہری کے دوران بھی مذکوری ایس ایچ او کی باعزت بحالی اور دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ سرفہرست تھا
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan