سوات ، مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن

پیر 02 اپریل 2018


سوات (مانند رہورٹ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں ماہ رفتہ کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن کی۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔ماہ رفتہ میں ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جسمیں شارٹ گن18عدد،پستول49 عدد ،1100عدد کارتوس برامد کئی گئی، بارود 16کلوگرام،دھماکہ خیز مواد 60عدد،بتی 90گزبرآمد کی،کرایہ داران ایکٹ میں286ایف آئی آر درج،ہوٹل ایکٹ کیخلاف ورزی پر37 ایف آئی ار درج،سکول ایکٹ کیخلاف ورزی پر9 ایف آئی ار درج ،سنیماکیخلاف1 ایف آئی ار درج کی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں88.5کلو گرام چرس،ہیروین3.535گرام ،افیون 189گرام برآمد کی ،پولیس کو مختلف مقدمات میں ملوث51اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاجبکہ 2335جرائم پیشہ اور اوارہ گرد سمیت مشتتبہ افراد گرفتارکی ۔ DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan