بٹ خیلہ ، بجلی کے پرمٹ کے نام پرظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پر

پیر 02 اپریل 2018


بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) مالاکنڈ میں بجلی کے پرمٹ کے نام پرظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرصارفین مالاکنڈسے نقل مکانی کرنے پرمجبورمرکزی حکومت نوٹس لیکرمحکمہ واپڈاکولگام دیں صارفین کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈ میں محکمہ واپڈاکے اہلکاروں نے ماہ جنوری سے لیکراپریل تک روزانہ صبح نوبجے سے لیکردوپہرتین بجے تک پرمٹ کے نام پرگھنٹوں گھنٹوں تک بجلی بندہونایہاں کامعمول بن چکاہے جبکہ مالاکنڈ کے سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں نے بھی اس سلسلے میں مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکررہے ہیں موسم گرماشروع ہوکرظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ضلع مالاکنڈکے عوام یہاں سے نقل مکانی کرنے پرمجبورہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر ضلع مالاکنڈ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بندکرکے محکمہ واپڈاکے بے لگام افسران کولگام دیاجائے اوریہاں کے عوام احتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan