تھانہ ، این ٹی یس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگاامی اجلاس

بدھ 04 اپریل 2018


تھانہ ( نمائندہ مانند) این ٹی یس ٹیچرز ایسوسی ایشن ( انسٹا) مالاکنڈ ڈویژن کا ہنگاامی اجلاس گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ میں ڈویژنل صدر سکندر خان درمان علی خیل منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف اضلاع اور تحصیل صدور اور جی ایس کے علاوہ سدیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ وہ کسی بھی طرح اپنے جائز حقوق کے حصول سے باز نہیں رہیں گے۔ درمان علی خیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے قانون کے مطابق قریبی خالی آسامی پر ٹرانسفر ہر سرکاری ملازم کا حق ہے۔ اور اس کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے مرکزی قیادت ست احتجاجی کال کی اپیل کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ وزیر اعلےٰ ہاؤس اور بنی گالہ کے سامنے دھرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan